آن لائن کمانے کا بہترین موقع
اسلام علیکم
عشال بوتیک آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ہمارے پاس لیڈیز کپڑوں کی بہترین اور عمدہ کوالٹی نہایت سستے داموں میں دستیاب ہے۔ انشا اللہ ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں ہمارے کپڑے استعمال کرنے والے ہم سے دوبارہ خریداری کرنے ضرور آیئں گے، یہ ہمارا دعویٰ نہیں ہے یہ ہمارے کپڑوں کا معیار ہے۔
مزید معلومات کے لئے تمام تفصیلات درج ذیل ہیں۔
عشال بوتیک کون؟
عشال بوتیک نے جون 2023 میں کام شروع کیا ہے۔ ہمارا ابھی آن لائن سسٹم ہے جو کہ لاہور پاکستان سے کام کر رہا ہے، جلد ہی انشا اللہ ہم عشال بوتیک کی پہلی برانچ لاہور میں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عشال بوتیک، زین جی کے ماتحت کام کر رہا ہے جو کہ ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے۔
عشال بوتیک ہی کیوں؟
عشال بوتیک کا عزم ہے کہ ہم نے اعلیٰ اور بہترین کوالٹی کا کپڑا فراہم کرنا ہے۔ ہم معیار کے معاملے میں بلکل بھی سمجھوتہ نہیں کرتے اور اسی لئے آپ لوگوں کا اعتماد خود پر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کام کرنے کا طریقہ
ہماری ویب سائٹ پر کپٹروں کی تمام معلومات بشمول تصاویر، ویڈیوز، قیمت اور دیگر تفصیلات موجود ہیں، پھر بھی آپ کو کوئی مزید معلومات درکار ہیں تو آپ ہم سے رابطہ کر کے متعلقہ ضرورت کی معلومات کسی بھی ٹائم حاصل کر سکتے ہیں، بلا کسی ہچکچاہٹ کے۔
اب آتا ہے اہم سوال کام کیسے کرنا ہے تو اس کا طریقہ کار نہایت آسان ہے۔ آپ نے کرنا یہ ہے ہماری ویب سائٹ سے کسی ایک سوٹ کی تصاویر یا ویڈیوذ اپنے موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ جس پر آپ کام کر رہے ہیں، پر ڈاوّن لوڈ کر لیں۔ اس کے بعد دو طریقے ہیں، یا تو آپ اپنی فیملی اور دوستوں میں سیل کروا سکتے ہیں، یا آپ اس کو اپنے سوشل سرکل جیسے کہ واٹس ایپ، فیس بک گروپس یا سٹیٹس، ٹک ٹاک یا اس کے علاوہ جو بھی سوشل نیٹ ورک جو آپ استعمال کرتے ہیں، اس کے ذریعے سیل کروا سکتے ہیں۔
آپ کی کمائی اور اس کا حصول
اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کمائی کے بارے میں اور اس کو حاصل کیسے کرنا ہے۔ سب سے پہلے یہ بات ذہن نشیں کر لیں جو قیمت ویب سائٹ پر درج ہے آپ نے کسٹمر کوسوٹ اسی قیمت پر سیل کرنا ہے اور آپ کی کمیشن فی سوٹ جو کہ 500 مقرر ہے وہ ہم آپ کو خود اپنے پاس سے ادا کریں گے۔
آپ کی بنائی گئی کمیشن فوری طور پر آپ کے جاز کیش یا بنک اکاو٘نٹ جہاں آپ چاہیں گے کسٹمر کے سوٹ کی مکمل ادائیگی کے فوراً بعد کر دی جائے گی۔ ہماری طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے کہ اتنے سوٹ سیل کرنے ہیں اور اتنے دن بعد پیسے ملے گے۔ جتنی جلدی اور ذیادہ سیل اتنی ذیادہ کمیشن اور وہ بھی فوری طور پر۔
بونس
اگر آپ اچھے آرڈر بناتے ہیں اور ہمارے ساتھ مخلصی اور دیانتداری سے کام کرتے ہیں،تو ہم آپ سے مہینہ وار سرپرائز بونس کا وعدہ کرتے ہیں۔ جو کسی ایک خوش نصیب کو ملے گا۔
کپڑوں کی ڈیلیوری
کپڑوں کی ڈیلیوری کے لیے آرڈر لیتے وقت آپ کو کسٹمرسے پورا نام، موبائل نمبر اور مکمل ایڈریس لینا ہوگا اور یہ تمام معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے، اور جیسے ہی آپ آرڈر اور کسٹمر کی معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں آپ کو یہ معلومات ہمیں بھیجنا ہو گی۔
کیش آن ڈیلیوری سی او ڈی ابھی عارضی طور پر صرف لاہور میں میسر ہے، دوسرے شہروں کے لیے کسٹمرکو سوٹ کی پوری ادائیگی بذریعہ جاز کیش یا بنک اکاوُنٹ پہلے کرنا ہو گی۔
مزید، کیش آن ڈیلیوری سی او ڈی پورے پاکستان میں جلد میسر ہو گی۔
ریٹرن اور ایکسچینج پالیسی
جسے کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں کہ ہم اعلیٰ اور بہترین کوالٹی کا کپڑا فراہم کرتے ہیں اور ہم معیار کے معاملے میں بلکل بھی سمجھوتہ نہیں کرتےہیں، اسی بنا پر اگر سوٹ میں واقعی ہی کوئی نقص پایا جاتا ہے جس کو قابل قبول بھی سمجھا جائے تو ہم اس صورت میں کسٹمرسے ضرور تعاون کریں گے اور یہ بھی کسٹمر کو ڈیلیوری ملنے کے مناسب وقفے کے بعد تک ہے۔ اور واپسی کے ڈیلیوری چارجز کسٹمر کے ہوں گے۔
لیکن اگر کسٹمر سوٹ ملنے کے بعد کہتا ہے مجھے ڈیزائن یا کلر نہیں پسند تو اس صورت میں ہم کسی واپسی یا تبدیلی کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
ہمیں کون جوائن کریں؟
عشال بوتیک کا حصہ بننے کے لیے آپ پر عمر، جنس اور تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے، لیکن ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ واقعی سنجیدہ ہیں اور آپ آن لائن سیل کا تجربہ رکھتے ہیں تو اسی صورت میں جوائن کریں، صرف آن لائن سیل کے تجربے کی شرط ہے، بصورت دیگر اپنا اور ہمارا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔
فیس اور انوسٹمنٹ
ہمیں جوائن کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے، اورہمارے ساتھ کام کرنے کے لئے کسی بھی طرح کی انوسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
کیا میرے ساتھ فراڈ تو نہیں ہو گا؟
اس بات کی گارنٹی کہ آپ کو کام کے پیسے ملے گے یا نہیں، فراڈ تو نہیں ہو گا، تو جناب آرڈر آپ کا ہے، کسٹمر کی تمام معلومات سب سے پہلے آپ کے پاس آنی ہے، ہم نے آرڈر کو ڈیلیور کرنا ہے اور پیمنٹ لینی ہے اور اس سارے کام میں آپ شروع سے آخرتک شامل ہیں۔
ہمارے ساتھ رابطہ
آپ ہمارے ساتھ واٹس ایپ پر کسی بھی ٹائم رابطہ کر سکتے ہیں، ہمیں جوائن کرنے یا رابطہ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
آپ کے ٹائم اور تعاون کا بہت شکریہ۔
نوٹ: کمپنی کسی بھی وقت پیشگی اطلاع کے بغیر ان شرائط و ضوابط کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔